اسرائیلی میڈیا میں آنے والی خبروں میں اطلاع دی گئی ہے کہ شمالی فلسطینی شہرحیفا میں اسرائیلی بندرگاہ کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹنے سے کم سے کم بارہ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی روپرٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام کو اس وقت پیش آیا جب ایک کشی سمندر میں جاتے ہوئے اچانک پانی کی لہروں میں الٹ گئی۔ کشتی الٹنے کے نتیجے میں یہودی آباد کار پانی میں گر پڑے تاہم انہیں ایک دوسری کشتی کی مدد سے نکال لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکو آپریشن دیر تک جاری ہے۔ اس دوران پانی میں گرنے والے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ کشتی کے حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
