قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سلفیت کے گائوں بروقین سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان فلسطینیوں کو کچھ گھنٹے تحویل میں رکھنے اور تفتیش کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے 11 نوجوانوں کو گرفتار کر کے وہاں قریب ہی موجود یہودی بستی میں لے گئے جہاں ان سے ایک انٹیلی جنس افسر نے تفتیش کی۔
ان کے مطابق نوجوانوں کو دوپہر کے قریب رہا کردیا گیا تھا۔ نوجوانوں کو دوران حراست ہراساں کیا گیا اور دھمکیوں کا بھی نشانہ بنایا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
