مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو 104سے زائد صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق درجنوں صیہونی آباد کاروں نے دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اوّل پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکاراورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام صیہونی آباد کار اور صیہونی طلباء شامل تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔