• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 102 فلسطینی زیرحراست

اتوار 31-07-2016
in فلسطین
0
0Pala2050
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی افواج نے فلسطینی شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں کم سے کم 102 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز اور اذیت گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’ڈیموکریٹک ہیومن رائٹس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سے مجموعی طورپر 102 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔ غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پر صہیونی فوجیوں کے حملوں اور کریک ڈاؤن میں 9 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔

قابض فورسز نے نہ صرف فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا بلکہ ان کی کشتیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔

ادھر اسرائیلی جیلوں میں قید دسیوں فلسطینی ساتھی قیدی بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی طورپر احتجاجابھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فورسز کے فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کے غیرقانونی ہتھکنڈوں کے نیتجے میں 49 فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کی دو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

قابض فورسز کی جانب سے فلسطینی آبادی کے خلاف نسل پرستانہ سرگرمیوں کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر رہا۔ گذشتہ ہفتے قابض فورسز نےفلسطینیوں کے 17 مکانات مسمار کیے۔ اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنطیم ’’بتسلیم‘‘ کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے رواں سال فلسطینیوں کے 168 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں 384 بچوں سمیت 740 فلسطینی گھر کی چھت سے محروم ہوئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 102 فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.