• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کی حفاظت کے لیے 1000 اہلکار بھرتی، سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم

جمعرات 18-09-2014
in فلسطین
0
plf 1000
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کی سیکیورٹی کے لیے مزید 1000 اہلکاروں کی بھرتیاں شروع کی گئی ہیں۔ بھرتیاں جلد مکمل کی جائیں گی، جس کے بعد انہیں اردن میں عسکری تربیت فراہم کرنے کے بعد رام اللہ میں تعینات کیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں ایوان صدر کی سیکیورٹی کے لیے مزید ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتیوں کی خبر ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کے سرکاری ملازمین پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ ان شعبوں میں پچھلے کئی سال سے کسی ایک فرد کی بھرتی بھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ایک طرف فلسطینی اتھارٹی بجٹ کی کمی کا مسلسل ڈھنڈورہ پیٹ کر یہ باور کرانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس کے پاس بجٹ نہ ہونے کے باعث وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں کرسکتی ہے اور دوسری جانب صرف صدر محمود کی سیکیورٹی کے لیے 1000 اہلکاروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اگر بجٹ کی کمی ہے تو رام اللہ حکومت ان ایک ہزار نئے پولیس اہلکاروں ‌کو کیوں کر بھرتی کررہی ہے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ فلسطینی اتھارٹی بجٹ کی کمی کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کا بھی شکار ہے اور اتھارٹی میں کئی بدعنوان عناصر موجود ہیں مگر اس کے باوجود ایک ہزار پولیس سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی محض اسراف ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.