فلسطین کے حصے غرب اردن میں ’فتح‘ کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی کی عباس ملیشیا کے نام سے معروف سکیورٹی فورسز نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ دو روز کے دوران 100 افراد گرفتار کیے جا چکے۔ دوسرے روز بھی ہم وطنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے عباس ملیشیا نے لگ بھگ چالیس افراد کو گرفتار کیا۔
عباس ملیشیا کی جانب سے اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے سابق اسیر اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن عبد القاھر سرور کو تفتیش کے لیے اتھارٹی فورسز کے تفتیشی مرکز میں طلب کرلیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے گھروں میں گھس کر تلاشی لینے اور شہریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ سابق اسیران اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا گیا۔ معروف شخصیات میں لمی خاطر کے شوہر حازم فاخوری، ڈاکٹر امجد حموری کو الخلیل سے گرفتار کیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
