فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2017ء سے اب تک قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کےدوران دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ آج جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں الخلیل، طوباس،قلقیلیہ اور طولکرم سے ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ گذشتہ برس بھی جاری رکھا۔ پچھلے سال الخلیل شہر کے سیکڑوں باشندوں کو انتظامی قید میں ڈالا گیا ہے۔
پچھلے سال الخلیل کے 576 باشندوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ جو انتظامی حراست میں ڈالے جانے والے کل اسیران کا 34 فی صد ہیں۔