• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں 100 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

جمعہ 16-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4371
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تین بھوک ہڑتالی فلسطینی محمد البلبلول، محمود البلبول اور مالک القاضی کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے اسیران نے ایک نئی بھوک ہڑتال تحریک شروع کی ہے۔ اب تک 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس، کلب برائے اسیران اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مالک القاضی کی بھوک ہڑتال آج 72 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ بھوک ہڑتالی اسیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں اور کسی بھی وقت ان کی زندگی جا سکتی ہے۔

ادھر فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران محمد، محمود البلبول اور مالکی القاضی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مزید 50 اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ جس کے بعد ساتھی اسیران سے یکجہتی میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 100 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے 50 کارکنوں نے بھوک ہڑتالی اسیر بھائیوں محمد اور محمود البلبو اور مالک القاضی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران جزیرہ نما النقب ، نفحہ، عوفر اور ریمون جیلوں میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل دو سگے بھائیوں محمد البلبول اور محمود البلبول نے دو ماہ سے زائد عرصے سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ مالک القاضی نامی ایک تیسرے فلسطینی کی بھوک ہڑتال کو بھی دو ماہ سے زیادہ وقت گذر چکا ہے۔ تینوں بھوک ہڑتالی اسیران اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی زندانوں میں 100 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.