• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’تحفظ آزادیاں کمیٹی‘ کی تجاویز پر فی الفور عمل کیا جائے: 100 فلسطینی تنظیموں کا مطالبہ

بدھ 08-02-2012
in فلسطین
0
plf 100_palestine
0
SHARES
0
VIEWS

plf 100_palestine

فلسطین بھر کی سو سے زائد تنظیموں کی یونین نے گزشتہ روز حماس اور فتح کے مابین دوحہ اعلامیے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور عبوری حکومت کےقیام پر اتفاق کے بعد دونوں جماعتوں سے مفاہمت

 

پر عمل درآمد کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی تنظیموں کے نیٹ ورک نے بالخصوص بنیادی آزادیوں کی کمیٹی کی تجاویز کے مطابق سیاسی گرفتاریوں کے خاتمے اور غزہ اور مغربی کنارے کے مابین آزادانہ سفر کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل بھی کی۔
فلسطینی مقامی تنظیموں کے نیٹ ورک نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے حماس اور فتح کے مابین معاہدے کی تائید اور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایک مفاہمت کی تائید میں ایک پیپر جاری کیا گیا جس پر سو تنظیموں کے دستخط موجود تھے۔ نیٹ ورک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ محسن ابو رمضان نے بتایا کہ پیپر کو دستخط کرنے کے ایک ماہ بعد جاری کیا جا رہا ہے جس کا مقصد تمام فلسطینی حلقوں سے یہ اپیل کرنا ہے کہ وہ فلسطینی مفاہمت کی تائید کریں اور اس ضمن میں تمام ممکنہ کوششوں کو بروئے کار لائیں۔
دوسری جانب مقامی تنظیموں کے نیٹ ورک کے ڈائریکٹر امجدالشوا نے آزادیوں اور قومی مانیٹرنگ کی کمیٹی کی سفارشات پر جلد عمل کرنے کی اپیل کی۔ الشوا نے فلسطینی مفاہمت پر دی جانے والی تمام اسرائیلی دھمکیوں کو سرے سے رد کرتے ہوئے کہا کہ اب دوحہ اعلامیے کے بعد تقسیم اور اختلافات کی طرف لوٹنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہ گئی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.