• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قطرکی جانب سے غزہ کے لیے100 ملین ڈالر کا قرض حسنہ، فلسطین کا خیرمقدم

جمعرات 09-04-2015
in فلسطین
0
plf 100-welcomed
0
SHARES
0
VIEWS

خلیجی ریاست قطر کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے مزید 100 ملین ڈالر کی رقم بہ طور قرض حسنہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی قومی حکومت نے قطر کی جانب سے امدادی قرضہ جاری کرنے پردوحہ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عبوری وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی رقم بہ طور قرض ادا کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس رقم سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد ملے گی اور حکومت کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا قطر کی جانب سے غزہ کے لیے ایک سو ملین ڈالر کا قرض صدر محمود عباس کے دورہ قطر کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے طورپر جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم الحمد اللہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے مسلسل امداد دینے پر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم الحمد اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی محصولات اور دیگر فنڈز روکے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو بدترین مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ قطر کی جانب سے قرض جاری کرنے سے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.