علاقائی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی محکمہ سول گورنمنٹ کی جانب سے سلفیت کے شمال میں حارس قصبے کے شہریوں کو اراضی خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ مقامی شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ حکومت اس علاقے میں یہودی کالونی "رفافا” کی توسیع کے ایک نئے منصوبے پرکام شروع کرنا چاہتی ہے، جس کے لیے اضافی اراضی درکار ہے۔
مقامی کمیٹی کی جانب سے بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صہیونی حکام کی سازش ناکام بنانے کے لیے عدالتی کارروائی کی تیاری کریں۔ کمیٹی کی جانب سے متاثرہ تمام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اراضی کے ملکیتی کاغذات اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی وقت عدالت میں پیش کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہے کہ مغربی کنارے کا "سلفیت” وہ اہم ترین شہرہے جس میں بیت المقدس کے بعد دوسرے یہودی آباد کاری کی جا رہی ہے۔ سلفیت کی سب سے بڑی کالونی "ارئیل” ہے جس میں ہزاروں یہودی آباد ہیں۔
