• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گریٹرالقدس غرب اردن کی %10 اراضی ہڑپ کر لے گا

پیر 10-12-2012
in فلسطین
0
plf israel plane
0
SHARES
0
VIEWS
 
 

مقدسی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے گرد یہودی بستیوں کا حصار قائم کر کے اسے باقی شہر سے کاٹنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔ صہیونی حکام نے گریٹر القدس اس منصوبے کو E1 کا نام دیا ہے۔

القدس نیشنل پیپلز کانفرنس کے ایگزیکٹیو سیکرٹری یونس العموری نے اتوار کے روز رام اللہ میں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ قابض حکام اس منصوبے کے ذریعے مشرقی القدس کو اس کے مضافات سے کاٹ کر معالیہ ادومیم، بلدیہ ابو دیس اور بیت المقدس کے مشرقی گاؤں حزمہ کی جانب جانے والی اراضی کے گرد حصار قائم کرنا چاہتے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارلحکومت بنانے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا کیونکہ شہر مکمل طور پر مقبوضہ غرب اردن سے کٹ جائے گا۔ نیز گریٹر القدس کا رقبہ 600 مربع کلومیڑ تک پھیل کر غرب اردن کے 10 فیصد علاقے تک پھیل جائے گا۔العموری نے بتایا کہ ایک مماثل پیش رفت میں قابض حکام مسجد اقصی کی جنوبی میونسپلٹی سلوان میں زیر زمین سرنگیں کھود رہے ہیں تاکہ اسے حائط البراق سے ملایا جا سکے۔ حکام نے قدیمی میونسپلٹی میں ضروری ترمیم کے نام پر میونسپلٹی کی تاریخی شناخت مٹانے کا کام شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاریخی اہمیت کے شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے القدس میونسپلٹی کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کی منظوری کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ العموری نے خبردار کیا کہ القدس کو مکمل طور پر یہودیانے کے لئے پیش کئے جانے والے یہ آخری منصوبہ ہو سکتا ہے۔

 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.