فلسطین کے تاریخی شہرمقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم دس افراد کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعہ کے روز صہیونی فوجیوں نے شہر میں شعفاط مہاجر کیمپ شہر کی بڑی
کالونیوں راس الخمیس، شحادہ، الصوانہ اور قدیم شہر میں تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں، جن میں ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں 19 سالہ اسحاق غتیت،16 سالہ محمد ابو رموز،ستائیس سالہ لوئی ھیب اورسترہ سالہ امیر القضمانی کو صوانہ کالونی اور قدیم شہر سے حراست میں لیا گیا۔
ادھر گذشتہ اتوار بیت المقدس کے علاقے سلوان سے حراست میں لیے گئے دو سگے بھائیوں خلدون اور سرحان کو جمعہ کے روز بیت المقدس کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کی مدت اسیری میں توسیع کا فیصلہ دیتے ہوئے انہیں مزید پندرہ دن کے لیے صہیونی فوج کے تفتیشی اہلکاروں کے سپرد کر دیا۔
