رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے بیت القدس میں تلاشی کی کاروائیوں مین خالد نعاجی، اس کے بیٹے 18 سالہ یزن نعاجی،17 سالہ کرکش اور محمدعطیہ اور 15 سالہ راید الصیاد کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں یہ گرفتاریاں عیسویہ اور طور قصبوں سے کی گئیں۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ کے شمال مغربی قصبے بیت ریما سے دو فلسطینیوں 29 سالہ عزیز وائل الریماوی اور سامر سامی الریماوی کو حراست میں لے لیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گھر گھر تلاشی کےدوران فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔