• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کی گھر گھر تلاشی، رکن پارلیمںٹ سمیت 10 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 02-06-2018
in فلسطین
0
0Pala5919
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک رکن سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تلاشی کی کارروائیوں میں 69 سالہ ڈاکٹر ابراہیم سعیدابو سالم کو ان کے آبائی علاقے بیر نبالا سے حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سعید سالم القدس کے نواحی علاقے بیر نبالا سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسرائیلی فوج انہیں اب تک 11 بار گرفتار کرکے کئی سال تک قید وبند میں رکھ چکی ہے۔ سنہ 2006ء میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد بھی انہیں پانچ مرتبہ حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم سعید  ابو سالم کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمان کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ دیگر ارکان میں حسن یوسف، محمد جمال النتشہ، ڈاکٹر ناصر عبدالجواد، خالدہ جرار، احمد سعدات اور مروان البرغوثی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز بھی غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں حماس کے ایک مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ اس دوران صیہونی آبا د کاروں نے ایک فلسطینی شہری عبدالرحمان الرجبی کو مسجد ابراہیمی کے قریب وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

راس الجوزہ کے مقام پر تلاشی کے دوران مازن القواسمہ، اسامہ القوسمہ، حاتمہ القواسمہ کو حراست میں لے لیا۔  تلاشی کے دوران ان کے گھروں میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی گھر گھر تلاشی، رکن پارلیمںٹ سمیت 10 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.