• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی حمایت میں ریلی پر فائرنگ سے10 زخمی

جمعہ 19-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7230
0
SHARES
0
VIEWS

طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں  نامعلوم مسلح افراد نے  اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ  فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طولکرم پناہ گزین کیمپ کے شہریوں نے اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 33 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔

اس موقع پر نقاب پوش مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر نقاب پوش حملہ آور اسرائیلی فوجی اہلکار تھے جنہوں نے آٹومیٹک بندوق سے شہریوں پر فائرنگ کی۔

زخمی ہونے والے تمام فلسطینیوں کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زیادہ تر شہریوں کو جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.