(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی کارکن انیس سالہ براء نوف العامر کو 10 ماہ قیداور 3 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی سالم نامی فوجی عدالت نے اتوار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے کفر قلیل قصبے کے رہائشی براء العامر کے مقدمہ کی سماعت کی اور انہیں دس ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ نواف العامر فلسطین کی جامعہ النجاح میں قانون کے طالب علم ہیں۔ انہیں دو ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
قبل ازیں جنرل انٹیلی جنس حکام نے 10 اگست 2015ء کو انہیں حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں بیت لحم میں قائم انٹیلی جنس جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔