• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن :پٹرول بموں سے یہودی کالونی میں آگ بھڑک اٹھی،10 فلسطینی گرفتار

اتوار 02-08-2015
in فلسطین
0
plf petrol-bombs
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک شیرخوار بچے کو زندہ جلائے جانے کے وحشیانہ واقعےکے بعد علاقے میں آج تیسرے روز بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی اور یہودی گردی کے خلاف فلسطینیوں نے پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز صہیونی فوجیوں نے متعدد مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران  ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ادھر الخلیل میں ایک یہودی کالونی میں پٹرول بم حملوں سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں صہیونی املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ الخلیل شہر میں قائم”بیت ھداسا” نامی یہودی کالونی پرنقاب پوش فلسطینیوں نے پٹرول بموں سے حملے کیے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہودی کالونی پرنقاب پوش فلسطینیوں کے پٹرول بم حملوں کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر کی شاہراہ الشلالہ کوگھیرے میں لے لیا اور راہ چلتے فلسطینیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ قابض فوجیوں نے تجارتی مراکز، گھروں ار دکانوں پربھی چھاپے مارے۔ تلاشی کے دوران ایک فلسینی سعید الشریف کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے کئی شہروں میں قابض فوج نے اتوار کے روز علی الصباح کئی شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کرانہیں بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں شہریوں کو اپنے کاروباری مراکز اور دفاتر میں جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ یہودی کالونی پراتوار کی علی الصباح کم سے کم 10 پٹرول بم پھینکے گئے، جہاں پر پٹرول بم کر پھٹے وہاں آگ لے شعلے اور دھوئیں کےبادل اٹھتےدکھائی دیے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹرول بم حملوں کے بعد اسرائیلی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور شہر دفاع کے عملے کو کالونی کی طرف جاتے دیکھاگیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.