مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سات کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زیادہ گرفتاریاں الخلیل شہر سے کی گئی ہیں۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں الخلیل شہر سے 26 سالہ موسیٰ یاسر الفروخ، 22 سالہ محمد عبدالمعطی غطاشہ، محمد فرج الطوباسی اور الریحیہ قصبے سے ویمان عمر خشان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس اور رام اللہ میں بھی فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کو علی الصباح رام اللہ، نابلس، الخلیل سمیت متعدد مقامات پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور کم سے کم دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
