قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں سے حماس رہنما حاتم عمرو سمیت 10 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
خصوصی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے حماس رہنما 49 سالہ حاتم عمرو کے گھر پر دھاوا بولا اور تلاشی لینے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا اور عسقلان تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا۔ فوجیوں نے حاتم کے 23 سالہ بیٹے اوسامہ کو بھی شین بیت ہیڈکوارٹرز میں طلبی کے نوٹس پہنچا دئیے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 53 سالہ غالب مغنم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر تلاشی کے بعد انہیں اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نےالخلیل کے مغرب میں ایدھنا قصبے پر دھاوا بول دیا اور ایک شہری کے گھر کی تلاشی لی۔ انہوں نے عروب مہاجر کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور وہاں سے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
اس کے بعد یہی دستےخرسہ کے علاقے میں داخل ہوگئیں اور فوار کیمپ کے داخلی راستے پر ناکے بنا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
اس کے علاوہ چھ شہریوں کو مغربی کنارے کے مختلف حصوں سے اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا۔ بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے 4 نوجوانوں کو ان کے گھروں پر چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلارت فلسطین
