• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں تصادم،1 فوجی سمیت آٹھ فلسطینی زخمی

ہفتہ 22-03-2014
in فلسطین
0
plf 8 palestine
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جمعہ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم سات فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام پر جمع ہوئی اور اسرائیلی توسیع پسندی کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔

صہیونی فوج نے مظاہرین کو گھیرے میں لے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے جواب میں قابض فوج پر سنگ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوج کے چہرے پر پتھر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ جس کے نتیجے میں سات مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کو رام اللہ کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان دونوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

نامہ نگار اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتعل فلسطینی مظاہرین نے ایک اسرائیلی فوجی کے چہرے پر پتھر دے مارا جس کے نتیجے میں اسے لہو لہان حالت میں سلواد قصبے قریب ایک فوجی کیمپ میں لے جایا گیا۔ جہاں سے ایک ایمبولینس میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا۔

مظاہرے میں شریک عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ قابض فوجیوں نے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں اور نشانہ بنا کر شہریوں کو ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں۔ بیشتر زخمیوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان لاٹھی چارج کیا، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور براہ راست فائرنگ کی۔ تاہم قابض فوک کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود مظاہرین ڈٹے رہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمسجد اقصی کی بے حرمتی پر اسرائیل کےخلاف سخت نعرے درج تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.