• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے 09 سال میں 640 فلسطینی شہید کیے

جمعہ 24-01-2014
in فلسطین
0
plf drone1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ  2004 ء کے بعد سے اب تک صہیونی فوج نے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی مدد سے 640  فلسطینی شہریوں کومیزائلوں سے نشانہ بنا کر شہید کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ ترین ڈرون حملہ بدھ 22 ف جنوری کو شمالی غزہ میں بیت حانون میں ایک کار پرکیا گیا۔ کارمیں دو فلسطینی مزاحمت کارو سوارتھے۔ ڈرون حملے میں دونوں کے جسم کے اعضاء دور دور تک جا گرے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس ڈرون حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتےہوئے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
مرکزبرائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے مخصوص اہداف پرحملوں اور مزاحمت کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں عام شہری  شہید اور  سیکڑوں ہی زخمی ہوچکے ہیں۔
 
اس کےعلاوہ فضائی بمباری سے بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید کی جا چکی ہیں۔ تاہم اس امر کاتعین کرنا مشکل ہے کہ آیا انہیں ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا یا دوسرے جنگی جہازوں سے بمباری کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ  2004 ء کے بعد سے اب تک صہیونی ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی بمباری میں 640 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ ان میں  395  عام شہری،  134 بچے اور 14  خواتین  بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں  440  افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں  402  عام شہری اور  365  بچے اور چار عورتیں شامل ہیں۔

مرکز برائے حقوق فلسطین کی جانب سے اسرائیلی ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اورعالمی عدالت انصاف سے ان ڈرون حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ادارہ صہیونی فوج کے ڈرون حملوں سے شہید ہونے والے نہتے شہریوں کے بارے میں اگرکوئی مواد حاصل کرنا چاہے تو ہم اس میںمعاونت کریں گے۔

شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.