• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے 09 مکانات کی مسماری کے اسرائیلی نوٹسز

بدھ 01-10-2014
in فلسطین
0
plf 09houses
0
SHARES
0
VIEWS

صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی شہریوں کے مزید نو مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ مکانات بیت لحم میں وادی النیص کے مقام پر واقع ہیں اور اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام مکانات صہیونی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں، اس لیے انہیں خالی کرانے کے بعد مسمار کر دیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں وادی النیص پر یہودی فوج نے منگل کو دھاوا بولا اور 9 مکانات کے مالکان کو مسماری کے نوٹس تھماتے ہوئے انہیں دی گئی کہ کہ مکانات مسمارخالی کرنے کے بعد نہ گرائے گئے تو فوج خود ہی کارروائی کرے گی۔ ان میں کچھ مکانات زیرِتعمیر ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے نصری محمد ابو حماد، عیسیٰ محمد ابو حماد، اسامہ ناجی ابو حماد، انور صقر ابو حماد، راتب محمد احمد ابو حماد، سعید خلیل ابو حماد، علی احمد موسیٰ ابو حماد اور صلاح نعیم عبداللہ ابو حماد کو مکانات فوری طور پر خالی کرنے کے بعد انہیں گرانے کے احکامات دیے ہیں۔

خیال رہے کہ جس علاقے میں مکانات مسماری کے لیے اسرائیلی فوج نے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ اس کے آس پاس چند روز قبل اسرائیلی فوج نے 1500 ایکڑ فلسطینی اراضی غصب کر کے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.