فلسطین کے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن میں سلوان کے مقام سے سات فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
محروسین میں تین کم عمر لڑکے جن کی عمریں سولہ سال سے کم بتائی جاتی ہیں بھی شامل ہیں۔
بیت المقدس سے مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ شہر کے قدیم علاقے سلوان میں صہیونی فوج اور پولیس نے منگل کے روز مشترکہ آپریشن کیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران انس الامام، نذیرالعموری، محمود الجندی، رافت ابو ترک، سولہ سالہ راید العموری، عبد ابوصبیح اور ایہاب سرحان کو حراست میں لے لیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
