غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں جمعرات کے روز دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تین بچے زخمی ہو گئے۔
محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ تینوں بچے دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چھے سالہ زخمی عبدالکریم ابو عودے کو علاج کی غرض سے غزہ کے شفاء ہسپتال جبکہ دیگر دو چار سالہ بچوں کو شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال لے جایا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
