• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی کالونی کی توسیع کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی فوج کا قبضہ

جمعہ 24-10-2014
in فلسطین
0
plf extension
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں حارس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی اراضی پر بلڈوزر چلانا شروع کردیے ہیں تاکہ اسے ہموار کرکے قریب ہی واقع برکان یہودی کالونی میں ضم کیا جاسکے۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے خلہ حبیبہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی 20 ایکڑ اراضی پر بلڈوزر پھیرنا شروع کیے۔ اس سے قبل اس نوعیت کی کارروائیوں کی پیشگی اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب کی بار صہیونی فوج نے کوئی پیشگی اطلاع دینا بھی مناسب نہیں سمجھا اور اچانک فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا گیا۔

ذرایع نے بتایا کہ مغصوبہ اراضی الحاج علی داود صوف نامی خاندان کی ملکییت ہے اور یہ ان کی زرعی اراضی کا حصہ ہے۔ بلڈوزر چلانے کے بعد صہیونی فوج نے اس جگہ کے ارد گرد خاردار تار کی باڑ لگا دی تاکہ کوئی شخص اندر داخل نہ ہوسکے۔ اراضی پر غاصبانہ قبضے کا مقصد یہودی کالونی کی توسیع کرنا ہے جو اس علاقے میں پہلے سے زیر تعمیر ہے

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.