مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی گذرگاہ امور کے سربراہ نظمی مہنا نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ بدھ ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں کرم ابو سالم گذرگاہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ گذرگاہ کو آئندہ اتوار کے روز کھولا جائے گا۔
خیال رہے کہ کرم ابو سالم گذرگاہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے درمیان اہم تجارتی گذرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ یہ گذرگاہ ایک ایسے وقت میں بند کی گئی ہے جب عالمی اداروں کی جانب سے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے تمام راہ داریوں کو فوری طورپر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔