اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے اپنی جیپ خاص سے مسجد اقصیٰ کے لیے بھیجے گئے نہایت عمدہ قالینوں کو مسجد کے فرش پر بچھا دیا گیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے سدانہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پیشتر مسجد قبۃ الصخرہ میں نئے قالین بچھانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس دوران مسجد کے اس حصے میں نماز کی ادائی روک دی گئی تھی۔ ایک ہفتے بعد قالینیں بچھانے کے بعد اسےدوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مسجد قبۃ الصخرہ میں قالینیں بچھانے کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہا ہے۔ نئے قالین بچھانے سے قبل فرش کی اچھی طرح دھلائی کی گئی۔ بعد ازاں مسجد کے سدانہ، محافظوں اور دینی مدرسے کے طلباء نے مل کر قالین بچھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قالینیں بچھانے کے عمل کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل برائے اوقاف الشیخ عزام الخطیب اور فلسطین میں اردنی سفیر ولید عبیدات نے براہ راست خود کی۔
خیال رہے کہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایک ماہ قبل قبل مسجد قبۃ الصخرہ اور المصلیٰ المروانی کے لیے نئے قالینوں کا تحفہ فلسطین بھیجا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
