اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس نے معمول کی تلاشی کے دوران ایک فوجی اہلکار پر قاتلانہ حملہ کردیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق اسرائیل کی ملٹری پولیس کے ایک اہلکارنے ایک بس کی معمول کے مطابق تلاشی شروع کی اور سواریوں کی چیکنگ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان نے اس پر تیز دھار آلے سے حملے کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فلسطینی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چاقو سے حملے کی کوشش کے الزام میں فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا ہے جسے پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مرکز لے جایا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
