قبلہ اول میں رضاکارانہ طور پر چوکیداری کا فریضہ سرانجام دینے والی ایک فلسطینی عرب خاتون نے بتایا کہ 20 یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی سپیشل پولیس اور دستوں کے سخت حفاظتی حصار میں مراکشی دروازے کی سمت سے مسجد اقصی پر حملہ کیا۔ رضاکار چوکیداروں نے تکبیر کے نعرے لگاتے ہوئے درانداز یہودی آبادکاروں کو للکارا۔
یاد رہے اسرائیلی فورسز ایک ہفتے تک یہودیوں کی مزعومہ عید کے سلسلے میں مراکشی دروازہ کھلے رکھتی ہیں جس کے باعث ان کے مسجد اقصی پر حملوں کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سرگرم فلسطینی عرب نوجوانوں نے آئندہ منگل کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں قبلہ اول میں حاضری کو یقینی بنانے کی مہم چلا رکھی ہے تاکہ یہودی آبادکاروں کو مسجد پر حملے اور اس میں تلمودی شعائر ادا کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
