فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں ایک یہودی آباد کار نے اندھا دھند کار چلاتے ہوئے ایک تیرہ سالہ فلسطینی لڑکا کچل دیا۔
نابلس میں یہودی توسیع پسندی کے امور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کار نے جنوبی نابلس میں حوارہ کے مقام پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران تیرہ سالہ ابراہیم عودہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ دور جا گرا۔
دغلس نے بتایا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ابراہیمم سڑک پار کررہا تھا کہ تیزی سے آنے والی کار نے اسے ٹکر مار دی۔ مقامی شہریوں نے اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کی ٹکر سے زخمی لڑکے کے جسم کے بعض اعضاء کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی بچوں کو کار کی ٹکر سے کچلنے کا دو ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ مغربی کنارے ہی میں دو ہفتے قبل ایک یہودی آباد کار نے دو کم سن بچیوں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر شہید اور دوسری شدید زخمی ہوگئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
