• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملے، توڑ پھوڑ

پیر 24-11-2014
in فلسطین
0
plf attackon
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آباد کارں کی غنڈہ گردی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نابلس کے جنوب میں قائم یہودی کالونی کے شرپسندوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر ایک بار پھر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اتوار کے روز یتھسار یہودی  کالونی سے آئے درجنوں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور آہنی ڈنڈوں سے ان کے شیشے توڑ ڈالے تاہم پرتشدد کارروائیوں میں کسی فلسطینی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں  مل سکی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صہیونی شدت پسند فلسطینیوں کی کاروں پر پٹرول بم بھی پھینک رہے تھے۔ انہوں نے گاڑیوں پرحملوں کے لیے آتش گیر مادہ بھی استعمال کیا۔ مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ جنوبی نابلس میں یہودیوں کے حملوں کے وقت صہیونی فوجی کچھ ہی فاصلے پر کھڑے تماشا دیکھتے رہے اور انہوں نے یہودی شرپسندوں کو پرتشدد کارروائیوں سے منع کرنا بھی گوارا نہیں سمجھا۔

ایک مقامی سماجی کارکن اور حوارہ بلدیہ کونسل کے چیئرمین ناصر الحواری نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی کم وبیش تیس جیپوں نے حوارہ قصبے کا محاصرہ کیا اور دیر تک فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی جاتی رہی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.