فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع ایک اسکول کی بیرونی دیواروں پر یہودی شرپسندوں نے عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کر دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دیہی کونسل کے سیکرٹری عادل عامر نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسکول کی بیرونی دیواروں پر’’عرب مردہ‘‘ باد کے عبرانی میں نعرے لکھے اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
عامر نے بتایا کہ اسکولوں، گھروں اور مساجد کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کا اس علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ یہودیوں کا روز کا معمول ہے۔ یہودی فلسطینیوں کی املاک پرقبضے کے لیے مسلسل اس نوعیت کی چاکنگ کرتے رہتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
