ایک مقامی شہری نے بتایا کہ بورین میں یہودی شرپسندوں نے غالب النجار، عطاء اللہ ابو سفیان اور مروان النجار کے گھروں میں گھس کرقیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ جبکہ حوارہ قصبے میں صلاح شوکت اور دیگر شہریوں کے گھروں اور دکانوں پر یہودی شرپسندوں نے حملے کیے۔ لٹھ بردار یہودی شرپسندوں نے راہ چلتی فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ڈنڈوں سے کئی گاڑیاں توڑ ڈالیں۔
مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آباد کار قریب ہی "یتھسار” نامی ایک کالونی سے آئے تھے جنہوں نے فلسطینیوں کے گھروں، مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں پر حملے کیے۔ کئی گھروں میں گھس کر قیمی سامان اور راہ چلتی گاڑیوں توڑ کر انہیں غیرمعمولی نقصان پہنچایا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
