اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ فلسطین اور عربوں کے خلاف نعرے لگاتا ہوا سڑک سے گذر رہا تھا کہ اس دوران ایک فلسطینی خاتون ان کے سامنے سے گذری۔ یہودی آباد کاروں نے ہت
ہاتھوں میں پتھر اٹھا رکھے تھے اور معصوم پر برسانے شروع کردیے۔ کئی پتھر خاتون کے سر میں لگے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی ہے اور سر میں گہری چوٹیں آئی ہیں۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے شمالی بیت المقدس میں رمات شلومو نامی یہودی کالونی کے قریب فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف کی گئی وال چاکنگ مٹانے کی کارروائی شروع کی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس اہلکار انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے کی گئی وال چاکنگ مٹانے کی کوشش کرتے رہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین