مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل کے سماجی کارکن اور دیوار فاصل کے خلاف قائم کی گئی قومی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے میڈیا کو بتایا کہ "ماعون” یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے درجنوں یہودی آباد کاروں نے یطا میں فلسطینیوں کے اخروٹ اور زیتون کے باغات پر یلغار کی اور کلہاڑیوں اور آریوں کی مدد سے سیکڑوں قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ یہودیوں کی کارروائی میں سب سے زیادہ نقصآن یاسر اور موسیٰ ربعی نامی فلسطینی شہریوں کے باغات کو پہنچا ہے۔
الجبور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے حملے کے بارے میں مقامی شہریوں کوعلم ہوا تو انہوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر سنگ باری کی جس کے بعد یہودی شرپسند فرار ہوگئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
