مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہید غسان ابو جمل کے بھائی معاویہ نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کا ایک بیٹا محمد بیت المقدس کے اسپتال میں اپنے کزنوں کے ہمراہ گیا۔ وہ اسپتال کے ایک پارک میں کھیل کود میں مصروف تھا کہ اس دوران کچھ یہودی آباد کاروں نے اسے پکڑا اور جلدی سے "ارمن ھنیسیف” یہودی کالونی کی طرف فرار ہوگئے تاہم اس کے کزنوں کو جیسے ہی پتا چلا انہوں نے یہودیوں کا پیچھا کیا اور کالونی میں داخل ہونے سے قبل ہی اسے چھڑا کرلے آئے۔
واقعے کے بعد یہودی آباد کار ایک گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ خیال رہے کہ شہید فلسطینی شہری غسان ابو جمل نے ایک دوسرے ساتھی عدی ابو جمل سے مل کر چند ہفتے قبل بیت المقدس میں ایک یہودی معبد میں گھس فدائی کاررروائی میں پانچ یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
