• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

اتوار 02-08-2015
in فلسطین
0
plf sevearly-wounded
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ شہر اللد میں اتوار کے روز یہودی دہشت گردوں نے ایک فلسطینی شہری کو قاتلانہ حملے میں مارنے کی کوشش اور اسے شدید زخمی کرنے کےبعد ایک ویران علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے اللد میں اتوار کے روز علی الصباح تین یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی نوجوان عماد ابو شرخ کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسےشدید زخمی کرنے کے بعد ویران علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ ابو شرخ نماز فجرکی ادائی کے بعد جامع مسجد الکبیر سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ تین نقاب پوش یہودی دہشت گردوں نے اسے اغواء کیا اور ساتھ لے گئے۔ فلسطینی شہریوں نے ان کا پیچھا کیا تو اسے ایک ویران جگہ پرخون میں لت پت پایا۔ فلسطینی شہری کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ابو شرخ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ شدید زخمی ہونے کے بعد انہوں نے سمجھا کہ فلسطینی نوجوان کا کام تمام کردیا گیا ہے اور وہ موقع واردات سےفرار ہوگئے۔

ایک دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوشرخ کو اس کے گھر کے قریب انتہا پسند یہودیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جب اہل خانہ نے یہودیوں کو اسے مارتے پیٹتے دیکھا تو وہ اسے بچانے کے لیے دوڑے تاہم یہودی  دہشت گرد  اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

زخمی فلسطینی کو مقبوضہ فلسطین کے "اساف ھروفیہ” اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابو شرخ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث اس کی حالت سخت خطرے میں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.