• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی دہشت گردوں کا رات کی تاریکی میں چرچ پردھاوا، اشتعال انگیز چاکنگ

پیر 18-01-2016
in فلسطین
0
16278187
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں انتہا پسند یہودی شرپسندوں نے اتوار کی رات ایک تاریخ چرچ پر دھاوا بولا، چرچ میں توڑپھوڑ کی اور اس کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر گستاخانہ نعروں کی چاکنگ کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چرچ کی دیواروں پر لکھے گئے اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ ’’تدفیع الثمن‘‘ نامی گروپ کا نام بھی موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اقدام اسی گروپ کی کارستانی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں پرانے بیت المقدس شہر میں عیسائیوں کے ’’دور متصیون‘‘چرچ پر دھاوا بولا اور اس میں توڑپھوڑ کے بعد اس کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر چاکنگ کی۔

عبرانی زبان میں چرچ کی دیواروں پر’’مسیح مردہ باد‘‘، ’’ اسرائیل کے دشمن کافر‘‘ اور اس نوعیت کے کئی دوسرے نعرے اشتعال انگیز نعرے بھی تحریک کیے گئے ہیں۔ یہودی شرپسندوں نے چرچ کی دیواروں پر ڈیوڈ اسٹار کا نشان بھی بنایا۔

خیال رہے کہ ’’تدفیع الثمن‘‘ یا ’’تاگ محیر‘‘ نامی ایک شدت پسند یہودی گروپ پچھلے کئی سال سے فلسطینی علاقوں میں سرگرم عمل ہے۔ یہ گروپ نہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور جان ومال پرحملوں میں ملوث ہے بلکہ مسیحی برادری کو بھی برابر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ایک سال قبل مغربی کنارے کے نابلس شہر میں ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں بھی اسی گروپ کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.