• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی دہشت گردوں نے فلسطین میں آگ لگا کر مسجد شہید کر ڈالی

بدھ 25-02-2015
in فلسطین
0
plf set-on-fire
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوب مغربی علاقے الجبعہ میں آج بدھ کو علی الصباح صہیونی دہشت گردوں نے ایک جامع مسجد کو آگا لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد اور اس کے اندر قرآن پاک اور اسلامی کتب جل کر  خاکسترہو گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الجبعہ قصبے کی دیہی کونسل کے چیئرمین نعمان حمدان نے میڈیا کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد ’’الھدایٰ‘‘ کو آگ لگانے سے قبل اس کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں مسلمانوں، فلسطینیوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی اور اس کے بعد تیل چھڑک کر مسجد کو آگ لگا دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد کوآگ لگانے کا واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق قریبا صبح چار بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی شہری علی الصبح اپنے کام کاج کے لیے گھروں سے نکلے تو انہوں نے مسجد سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا۔ انہوں نے دوڑ کر مسجد کو لگی آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی مگر تب تک مسجد کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق الجبعہ کالونی میں واقع جامع مسجد پورے قصبے کی واحد جامع مسجد ہے۔ اس قصبے کی کل فلسطینی آبادی 1500 افراد پر مشتمل ہے جو اسی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔ اس بستی میں ایک دوسری جامع مسجد کو فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ اوقاف نے پچھلے سال مسمار کر دیا تھا جس کے بعد مقامی آبادی کے لیے عبادت کے لیے اور کوئی مسجد نہیں تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.