• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی حملوں سے نمٹنے کیلئے سیکڑوں فلسطینی مسجد اقصی پہنچنا شروع

اتوار 29-07-2012
in فلسطین
0
plf reached masjid aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

یہودی آباد کاروں کی جانب سے ھیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد میں مسجد اقصی میں داخلے کی مہم کے پیش نظر مشرقی القدس اور مقبوضہ فلسطین سے سیکڑوں فلسطینیوں نے بھی قبلہ اول کا رخ کرلیا ہے۔ فلسطینی شہری گروپوں کی شکل میں مسجد اقصی کی جانب جا رہے ہیں۔

اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے مطابق آج اتوار کے روز فجر کی نماز میں ہی مشرقی القدس اور 48ء کے مقبوضہ فلسطین سے مردوخواتین، بچے اور بزرگوں کی بڑی تعداد مسجد اقصی میں پہنچ چکے تھے۔ نماز فجر کے بعد مختلف کالونیوں سے فلسطینی طلبہ کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصی میں پہنچ چکی ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مسجد اقصی کے چاروں اطراف اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مسجد اقصی کا مراکشی دروازہ کھلا ہوا ہے۔ تاہم مسجد اقصی میں اب تک یہودیوں اور مسلمان نمازیوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اتوار کے روز فجر کے وقت بعض انتہاء پسند یہودی آباد کاروں نے اسباط دروازے سے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اس کے بعد یہودی آباد کار مسجد کے دیگر دروازوں کی جانب پھیل گئے اور مسجد اقصی میں گھس کر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی کوشش کرتے رہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ صبح سات بجے اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مسجد میں موجود نمازیوں کی تصاویر لینا شروع کردیں جس کے بعد نمازی شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نعرہ تکبیر بلند کرنا شروع کر دیے۔ آدھے گھنٹے بعد اسرائیلی فوجی مسجد سے نکل گئے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.