• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی تنظیموں کا مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کے لیے بند کرنے کا مطالبہ

جمعرات 09-07-2015
in فلسطین
0
plf close-to-muslim
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی کئی یہودی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کے لیے مستقل طورپر بند کرے اور صرف یہودیوں کو مقدس مقام میں داخلے کی اجازت فراہم کی جائے۔

مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق یہودی انتہا پسند گروپوں کے اتحاد "تنظیمات ہیکل سلیمانی” کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو تمام مسلمانوں کے لیے بند کردیں۔ خاص طورپر آئندہ ماہ اگست کی نو تاریخ کو کسی فلسطینی اورمسلمان کو "جبل ہیکل” میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ کیونکہ یہ دن یہودی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

نیتن یاھو کو بھیجے گئے مکتوب میں یہودی انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ اگست کے مہینے بالخصوص اس کے پہلے دس ایام میں فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہیں چاہتے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے تمام دروازےفلسطینیوں کے لیے بند اور یہودیوں کے لیے کھول دیے جائیں اور یہودیوں کو ہرقسم کی سیکیورٹی مہیا کی جائے۔

مکتوب میں کہا گیاہے کہ یہودی نو اگست کو آزادی کے ساتھ جبل ہیکل میں عبادت کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو اس دن قبلہ اول میں داخلہ بند کردے اور مسجد کے اندر موجود تمام مسلمانوں کو وہاں سے نکال دیا جائے۔

خیال رہے کہ یہودی انتہا پسند مسجدا قصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیرکے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے نو اگست کو "ہیکل سلیمانی” کا دن قرار دے رکھا ہے۔ اس روز اسرائیل بھر سے یہودیوں کے علاوہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں یہودیوں کو خاص طور پر مسجد اقصیٰ میں لایا جاتا ہے جہاں انہیں ہیکل سلیمانی کے حوالے سے رہ نمائی فراہم کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.