• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بلوائیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ میں تصادم

جمعرات 14-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1866
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ پر فوج اور پولیس کی نگرانی میں دھاوے بولنے والے یہودی شرپسندوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل بدھ اور گذشتہ شب کو یہودی آباد کاروں کی قبلہ اوّل میں آمد ورفت اور اشتعال انگیز حرکات کا سلسلہ جاری رہا۔ بدھ کے روز یہودی آباد کار ٹولیوں کی شکل میں فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اوّل میں داخل ہوتے رہے۔ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور یہودی بلوائیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینیوں پر حملے کئے۔ اسرائیلی پولیس نے بھی یہودیوں کو تحفظ فراہم کیا، جب فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ اس وقت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا جب وہاں پر طلباء قرآن کریم حفظ کر رہے تھے۔ اس دوران یہودیوں نے اشتعال انگیز حرکات کیں، جس پر فلسطینی طلباء مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد کی فضاء نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

یہودی فوجیوں اور پولیس نے فلسطینی خواتین کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا، جس پر وہ قبلہ اوّل کے داخلی دروازوں پر قطار میں کھڑی ہوگئیں اور وہیں قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.