• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بستیوں کی تعمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:کنیسٹ

بدھ 19-12-2012
in فلسطین
0
plf israeli town
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ) کے اسپیکر روفین رویلین نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرکے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے زیرتعمیر منصوبوں کو روکنے کے بارے میں کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی۔نیزمغربی کنارے کے سیکٹر’’ای ون‘‘ میں موجود یہودی کالونیوں سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کسی بھی امن سمجھوتے کی صورت میں اس سیکٹرکی کوئی کالونی خالی نہیں کرائی جائے گی۔ صہیونی اسپیکرپارلیمنٹ مسٹررویلین کا یہ بیان عبرانی ریڈیو نے نقل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور اس کے آس پاس کے تزویراتی اہمیت کے حامل علاقوں کے بارے میں کسی دوسری قوت کو فیصلہ ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان علاقوں پر اسرائیل کا کنٹرول اس لیے بھی ضروری ہوچکا ہے کیونکہ یہ ملک کی سلامتی کے لیے دیوار فاصل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کے بیت المقدس اور تل ابیب تک پہنچنے کے بعد ان علاقوں کی اسرائیل کے لیے تزویراتی اہمیت مزید دو چند ہوگئی ہے۔ صہیونی کنیسٹ کے اسپیکرکا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب حکومت نے مقبوضہ فلسطینی شہروں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کی تعمیرکا عمل بھی تیز کردیا ہے۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومت شمالی بیت المقدس میں ’’رمات شلومو‘‘ یہودی کالونی میں توسیع کے لیے مزید ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ 

 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.