• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بستیاں کینسر کی طرح سرائیت کر رہی ہیں اورعالم اسلام خاموش ہے: شیخ صبری

ہفتہ 31-12-2011
in فلسطین
0
plf sheikh_sabri
0
SHARES
4
VIEWS

plf sheikh_sabri

مسجدا قصیٰ کے خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت کے ذریعے قبلہ اور بیت المقدس کو ہم سے سلب کرنا چاہتا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے آس پاس سرنگوں کی کھدائی اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاری دونوں کا مقصد ان مقدس مقامات سے فلسطینیوں اور مسلم دنیا کو محروم کرنا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ عکرمہ صبری نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں جمعہ کےخطبہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور اس کے تمام ریاستی اداروں اور یہودی آباد کاروں نے مل کر بیت المقدس کےخلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ حالیہ کچھ عرصےسے بیت المقدس کو یہودیوں کا گڑھ بنانے کے لیے سازشیں مزید تیز کر دی گئی ہیں، لیکن اس کے مقابلے میں بیت المقدس کو بچانے کے لیے مسلم دنیا کی جانب سے کی جانے والی مساعی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں یہودی بستیاں کینسر کی طرح شہر میں سرایت کر رہی ہیں۔ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر کے انہیں شہر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ان کےمکانات اور اراضی یہودیوں کو دیے جا رہے ہیں۔ ایسے سنگین حالات میں عالم اسلام کی جانب سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا۔
فلسطینی عال مدین کا کہنا تھا کہ یہودیوں کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مساجد کو آگ لگانے کی شرمناک حرکات کے بعد قوم میں بیداری کی ایک نئی لہر اٹھی ہے۔ فلسطینیوں میں اپنےعلاقوں میں مساجد کو آباد کرنے اور ان کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ایک ایک چپہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔ فلسطینی جب اور جہاں چاہیں مساجد تعمیرکر سکتے ہیں۔ جس قوم یا شخص کو مساجد میں گونجنے والی اذان سے تکلیف ہوتی ہے تو وہ فلسطین چھوڑ دے۔
شیخ صبری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کا اکثریتی علاقہ عیسویہ یہودیوں کا خاص نشانہ ہے جہاں فلسطینیوں کے پاس صرف چار فی صد اراضی باقی رہ گئی ہے۔ بقیہ چھیانوے فی صد رقبے پر یہودیوں کا قبضہ ہو چکا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.