فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق ’بسغات زئیو‘ یہودی کالونی کے 1200 آباد کاروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شعفاط کے مقام پر فلسطینی صنعتی اور کمرشل زون کے قیام کو روکا جائے۔
رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کا دعویٰ ہے کہ شعفاط کیمپ میں فلسطینیوں کا صنعتی اور کمرشل زون قائم کرنا یہودی آبا دکاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک چھوٹا فلسطینی صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے بعض ارکان کی تجویز کا نتیجہ ہے مگر جس طرح یہودی آباد کاروں نے اس منصوبے کی مخالفت میں مہم شروع کی ہے اس سے لگتا ہے یہ کہ منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکے گا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت شعفاط کیمپ میں 17 عمارتیں صنعتی مقاصد کے لیے جب کہ 1 Â لاکھ 85 ہزار مربع میٹر کی جگہ پر دکانیں اور دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔