مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد قبلہ اول کے مراکشی دروازے کے راستے سے داخل ہوئی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دسیوں یہودی آباد کاروں نے اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر اسرائیلی خفیہ اداروں کےے 35 اہلکار بھی ان کے ہمراہ قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی فضاء میں بغیرپائلٹ کے ڈرون طیارہ اڑانے کی دو بار کوشش کی مگرصہیونی پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق یہودی شرپسند مصلیٰ المروانی کے مقام میں بھی گھومتے رہے اور کچھ دیر جبل الطور مذہبی رسومات ادا کیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
