فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعہ کے روز جنونی یہودی آباد کاروں نے کاروں کی ٹکر سے متعدد فلسطینی کچل کر زخمی کردیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک یہودی شدت پسند نے عیسویہ کے مقام پر کار کی ٹکر سے یحییٰ احمد درویش اور باب الخلیل کے مقام پر ایک دوسرے یہودی آباد کار نے علی الشاویش کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کار نے بیت المقدس کے شاہراہ 1 پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں علی الشاویش شدید زخمی ہوگیا۔
ایک دوسرے واقعے میں اسرائیلی فوج کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے ایک فلسطینی یحیٰ احمد کو یہودی آباد کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوا ہے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
