عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اراضی کی کھدائی میں ملوث یہودیوں کا تعلق قریب ہی واقع ’’لیشم‘‘ نامی ایک یہودی کالونے سے تھا جو کھدائی کے بعد بلڈوزروں کو لے کر اسی کالونی میں داخل ہو گئےتھے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’لیشم‘‘ یہودی کالونی کاقیام عمل میں لائے ابھی کچھ ہی عرصہ گذرا ہے کہ اس میں آباد کیے گئے یہودیوں نے فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ قریبی دیہاتوں کفرالدیک اور دیر بلوط میں بھی فلسطینی کھیتوں میں کھدائی کرنے اور کھڑی فصلون کو تباہ کرنے میں اس کالونی کے آباد کار ملوث رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ جگہ تاریخی اعتبار سے’’دیر سمعان‘‘ کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ یہاں پر قدیم بازنطینی سلطنت کے دور کا ایک تاریخی قلعہ اور اس کے کھنڈرات آج بھی موجود ہیں لیکن اب یہ جگہ مستقل طور یہودیوں کے قبضے میں ہے اور فلسطینیوں کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں۔