(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سڑک پار کرنے والی ایک کم سن فلسطینی بچی کو یہودی خاتون نے دانستہ طورپر گاڑی تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوئی ہے۔ حملہ آور یہودی گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام مشرقی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ کےقریب یہودی خاتون نے ایک فلسطینی طالبہ رغد عزات کو کار کی ٹکر دےماری جس کے نتیجے میں وہ دو جا گری۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی خاتون جنونی انداز میں تیزی رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔ بچی بہت دور سے دکھائی دے رہی تھی مگر اس نے اسے بچانے کے بجائے اسے کار تلے کچل ڈالا۔
زخمی فلسطینی بچی کو بیت المقدس کے ھداسا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت سخت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ چوبیس گھنٹوں میں بیت المقدس میں فلسطینی بچی کوکچلے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گذشتہ روز ایک یہودی آباد کار نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی معمر خاتون اور اس کی تیس سالہ بیٹی کو کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں ماں شہید اور بیٹی زخمی ہوگئی تھی۔